27 مئی ، 2023
پشاور: تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے تحریک انصاف نے علیحدگی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کےبعد پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔
حاجی شوکت علی 2018 کے الیکشن میں پشاور کے حلقے این اے 31 سے منتخب ہوئے تھے۔