Time 29 مئی ، 2023
پاکستان

ڈی ایچ کیو اسپتال مٹھی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کی وجوہات سامنے آگئیں

تھرکے ڈاکٹرز مقامی اسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے کی بجائے بڑے شہروں میں پرائیوٹ اسپتال چلا رہے ہیں/ فائل فوٹو
تھرکے ڈاکٹرز مقامی اسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے کی بجائے بڑے شہروں میں پرائیوٹ اسپتال چلا رہے ہیں/ فائل فوٹو 

صحرائے تھر کے سب سے بڑے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال مٹھی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کی وجوہات سامنے آگئیں۔

تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال مٹھی میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی کمی کی خبر جیو نیوز پر نشر ہوئی تو ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لال ڈنو منگی نے جیو نیوز کی خبر کا نوٹس لیا اور سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سندھ کو خط لکھا۔

خط میں آگاہ کیا گیا کہ تھرکے ڈاکٹرز مقامی اسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے کی بجائے بڑے شہروں میں پرائیوٹ اسپتال چلا رہے ہیں جب کہ زیادہ تر لیڈی ڈاکٹرز بھی نوکری سے غیر حاضر رہنے کی عادی ہیں جن کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا سول اسپتال مٹھی میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے قریبی اضلاع کے میڈیکل کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو تعینات کیا جائے۔

دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف محکمہ صحت تادیبی کارروائی اور تھر کے ڈومیسائل پر بھرتی اور بھاری الاونس لینے والے ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کرنے کا پابند بنایا جائے۔

مزید خبریں :