Time 01 جون ، 2023
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ: ایم پی او کےتحت نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل،34 شہریوں کو رہا کرنےکا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس (ایم پی او) تھری کے تحت نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت نے سانگھڑ، میرپورخاص، جیکب آباد اور دیگر جیلوں میں نظربند 34  شہریوں کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہےکہ شہری کسی اور  جرم میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو رہا کیا جائے، دوسرے مقدمات میں گرفتار  ملزمان کو بھی اندرون سندھ کی جیلوں سےکراچی جیل منتقل کرنےکا حکم دیا جائے، جن شہریوں کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا وہ  دیگر مقدمات میں ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہےکہ لوگوں کے پاس کھانےکے پیسے نہیں ہیں وہ اندرون سندھ ملاقات کے لیےکیسے جائیں گے؟ 

عدالت نے سکھر جیل میں نظر بند خاتون مونا کو  پولیس کی سکیورٹی میں واپس کراچی منتقل کرنےکا حکم بھی دیا۔

عدالت نے ایم پی او کے تحت نظربندی اورگرفتاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :