عدالتی فیصلے میں بہت سقم ہیں، اینٹی کرپشن کا پرویز الٰہی جعلی بھرتی کیس فیصلے پر ردعمل

چوہدری پرویز الٰہی کو اب سے کچھ دیر میں جیل منتقل کردیا جائے گا— فوٹو:فائل
چوہدری پرویز الٰہی کو اب سے کچھ دیر میں جیل منتقل کردیا جائے گا— فوٹو:فائل

اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور کی مقامی عدالت کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرنے اور جیل بھیجنے کے حکم پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو اب سے کچھ دیر میں جیل منتقل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کیس میں آج کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، یہ فیصلہ بھی دیگر فیصلوں کی طرح حقائق کے برعکس ہے، پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن اور ناجائز بھرتیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن نے کیس میں آج عدالت کو ٹھوس ثبوت فراہم کیےتھے، آج کے عدالتی فیصلے میں بہت سے سقم ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور کی مقامی عدالت کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی اور جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :