Time 06 جون ، 2023
پاکستان

کراچی : گٹر کی صفائی کے دوران 2 خاکروب ہلاک

ورثا نے قانونی کارروائی سے گریز کیا اور واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے بغیر کارروائی کے لاشیں لے گئے : پولیس/ فائل فوٹو
ورثا نے قانونی کارروائی سے گریز کیا اور واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے بغیر کارروائی کے لاشیں لے گئے : پولیس/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن  میں گٹر کی صفائی کے دوران 2 خاکروب ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاؤن میں مقامی فیکٹری کے قریب گٹر لائن کی صفائی کی جارہی تھی کہ اس دوران گٹر میں ڈوب کر دو خاکروب جان سے چلے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں کی لاشوں کو فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی شناخت روشن اور کرن کے نام سے کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ورثا نے قانونی کارروائی سے گریز کیا اور واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے بغیر کارروائی کے لاشیں لے گئے ۔ 

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ خدشہ ہے کہ گٹر میں زہریلی گیس بھرنے کی وجہ سے موت ہوئی ہو ۔

مزید خبریں :