پاکستان
23 فروری ، 2012

پاکپتن میں مختلف واقعات کے دوران چارافراد قتل

پاکپتن. . . . . .پاکپتن میں مختلف واقعات کے دوران چارافراد قتل ہو گئے اور چارافراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پہلاواقعہ گاوٴں ڈھکو چشتی میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی کابدلہ لینے کے لیے مخالفین نے فائرنگ کرکے سیکنڈ ائیر کا طالب علم اورایک سیاسی جماعت کی اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ضلعی صدر علی احمد چشتی کوہلاک جبکہ اسکے دوساتھیوں کو شدید زخمی کر دیا۔دوسراواقعہ گاوٴں لدونگا میں پیش آیا جہاں خاتون کو طلاق دینے کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے نور الامین اور خادم حسین موقع پر جاں بحق جبکہ ولی داد اورعلی محمد شدیدزخمی ہو گئے۔تیسرا واقعہ گاوٴں بتالیس ڈی میں ہوا جہاں معمولی جھگڑے پر دوافراد اعظم اور ریاض نے ایک دوسرے پر فائرنگ کری دی جس کے نتیجے میں اعظم موقع پر ہلاک جبکہ ریاض شدید زخمی ہو گیا۔

مزید خبریں :