پاکستان
23 فروری ، 2012

سلالہ حملے کے بعد ڈرون حملوں سے پہلے امریکا نے پاکستان کو آگاہ کیا تھا ،رپورٹ

سلالہ حملے کے بعد ڈرون حملوں سے پہلے امریکا نے پاکستان کو آگاہ کیا تھا ،رپورٹ

واشنگٹن. . . . . .سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ڈرون حملے دوبارہ شروع کرنے سے پہلے امریکی حکام نے پاکستان کو آگاہ کردیا تھا۔امریکی خبرایجنسی نے واشنگٹن میں ذرا ئع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ جنوری میں حملے دوبارہ شروع کرنے سے پہلے امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سمیت کئی سینئر حکام نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے بات کی تھی اور انھیں بتادیا تھا کہ پاکستان کے اعتراضات کے باوجود امریکا ڈرون حملے دوبارہ شروع کررہا ہے۔تقریباّ اسی وقت امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمسی نے بھی آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی سے بات کی تھی۔تاہم ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے کہا کہ ان کی بات چیت میں ڈرون حملے پر بات نہیں ہوئی تھی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ امریکی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستان کو پیشگی اطلاع نہیں دیں گے جو دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کا اظہار ہے۔ نومبر میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد بھی امریکی حکام کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈرون حملے معطل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، تاہم انھوں نے اعتراف کیا کہ بعض مشکلات کے باعث مستقبل قریب میں حملوں کی تعداد کم رہے گی۔

مزید خبریں :