کاروبار
23 فروری ، 2012

ڈائی امیونیا فاسفیٹ کی قیمت میں 360 روپے کی کمی

ڈائی امیونیا فاسفیٹ کی قیمت میں 360 روپے کی کمی

کراچی… راجہ کامران… اینگرو فرٹیلائزر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ڈائی امیونیا فاسفیٹ کی قیمت میں 360 روپے کی کمی کردی ہے، اینگرو کے جاری کردہ اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں ڈی اے پی کھاد قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، اور فی ٹن قیمت 700 ڈالر سے کم ہوکر 610 ڈالر ہوگئی ہے، جس کے پیش نظر پاکستان میں بھی ڈی اے پی کی قیمت کم کی گئی ہے اور فی بوری قیمت 4ہزار 60 روپے سے کم ہوکر 3 ہزار 7 سو 50 روپے ہوگئی ہے، ڈی اے پی کی قیمت میں کمی سے گنے ، مکئی اور کپاس کے کاشت کاروں کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں :