23 فروری ، 2012
کراچی… یوٹیلٹی اسٹورز کے زونل مینجر کا کہنا ہے کہ کراچی کے یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی و تیل کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ برانڈڈ گھی و تیل کی قیمتیں بھی مستحکم ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز کے زونل مینجر بشیر بابر نے جیو نیوز کو بتایا کہ شہر بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 1 ہزار ٹن سے زائد گھی و تیل کاذخیرہ موجود ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا اپنا گھی 151 روپے فی کلو جبکہ تیل 155 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہے ۔ بشیر بابر نے کاکہناتھا کہ برانڈڈ گھی و تیل کی قیمتیں بھی مستحکم ہیں اور موجودہ زخیرہ تقریباً 30 روز کے لیے کافی ہے۔ آل پاکستان وناسپتی مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجاً فیکٹریاں بند کیے آج 5 روز ہو چکے ہیں اور رسد بند ہونے سے ملک بھر میں تیل و گھی کی قیمتوں میں عدم استحکام دیکھا جا رہا ہے۔