دنیا
Time 08 جولائی ، 2023

بھارت میں ٹماٹر بہت مہنگا، امریکی برگر کمپنی نے ٹماٹروں کو مینیو سے نکال دیا

امریکی فوڈ چین نے صارفین کو کچھ عرصے تک فاسٹ فوڈ میں ٹماٹر پیش نہ کرنے کا کہہ دیا ہے: بھارتی میڈیا
 امریکی فوڈ چین نے صارفین کو کچھ عرصے تک فاسٹ فوڈ میں ٹماٹر پیش نہ کرنے کا کہہ دیا ہے: بھارتی میڈیا

سپلائی کم اور ڈیمانڈ زیادہ ہونے کے باعث بھارت میں ٹماٹر کی قیمت زیادہ نہیں بہت زیادہ ہو گئی ہے جس کے پیش نظر امریکی فوڈ چین نے فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی آئٹم میں ٹماٹر استعمال نہیں ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی فوڈ چین نے صارفین کو کچھ عرصے تک فاسٹ فوڈ میں ٹماٹر پیش نہ کرنے کا کہہ دیا ہے، بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں کے امریکی فاسٹ فوڈ سینٹرز میں کھانوں میں ٹماٹر نہیں دیے جا رہے۔

امریکی فوڈ چین کا کہنا ہے کہ بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ٹماٹر کے معیار اور سپلائی میں مسائل ہیں، اپنے فوڈ آئٹمز میں کچھ وقت کے لیے ٹماٹر کی سپلائی روک رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کے کچھ علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت 250 روپے فی کلو سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔

مزید خبریں :