02 جنوری ، 2013
پشاور … چہلم امام حسین کے موقع پر کل پشاور کا محلہ جھنگی بازار بند رہے گا۔ بازار بند رکھنے کا فیصلہ مقامی تاجروں اور پولیس کے مابین مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ تاجروں کے مطابق بازار بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر کیا گیا ہے اور انتظامیہ کی درخواست پر محلہ جھنگی بازار جمعرات کے روز بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔