02 جنوری ، 2013
حیدر آباد … منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کو لانگ مارچ میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی۔ لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ پہلے سندھ کے دوہرے بلدیاتی نظام اور دہشت گردی کی مخالفت کی جائے۔ عوامی تحریک کے ترجمان نور احمد کاتیار کے مطابق منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلے فون پر اسلام آباد لانگ مارچ کی دعوت دی۔ ایاز لطیف پلیجو نے ڈاکٹر طاہر القادری کو جواب دیتے ہوئے کہ وہ پہلے سندھ کے دوہرے بلدیاتی نظام اور دہشت گردی کی مخالفت کریں، جس پر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ دیں تو ان کے مسائل پر واضح موٴقف اختیار کریں گے۔