پاکستان
02 جنوری ، 2013

کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 27 ملزمان گرفتار

کراچی … پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 27 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سندھ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں زون ایسٹ، ویسٹ، اور ساوٴتھ میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں، جن میں 3 مفرور اور ایک اشتہاری سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں 3 پولیس مقابلے ہوئے جس میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے 19 پستول، ایک شاٹ گن، 3 رائفلیں، ایک ریوالور، ماوزر اور 2 عدد موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

مزید خبریں :