پاکستان
02 جنوری ، 2013

شہدائے کربلا کا چہلم، مختلف شہروں میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی

 شہدائے کربلا کا چہلم، مختلف شہروں میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی

راولپنڈی … حضرت امام حسین  اور ان کے رفقاء کے چہلم کے موقع پر کل ملک کے مختلف شہروں میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈی سی او راولپنڈی کے مطابق حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر آج رات 12 بجے سے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہے جو کل رات 12 بجے تک برقرار رہے گی۔ چنیوٹ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور 4 جنوری تک موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ گلگت میں موٹرسائیکل چلانے پر ہی پابندی ہے ۔ ضلع ہنگو میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اسلحہ لیکر چلنے ،شہر میں افغانیوں کے داخلے اور موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شام 6سے صبح 6بجے تک موٹرسائیکل چلانے اور دن کے اوقات میں ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ کراچی اور کوئٹہ میں موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

مزید خبریں :