پاکستان

اوورسیز کی جائیداد پر قبضے کا معاملہ: کابینہ کمیٹی نے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کی منظوری دیدی

بطورپائلٹ پراجیکٹ پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ اسلام آباد میں قائم ہوگی: ذرائع— فوٹو:فائل
بطورپائلٹ پراجیکٹ پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ اسلام آباد میں قائم ہوگی: ذرائع— فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیرقانونی قبضے کے خلاف کارروائی کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کیلئے مسودے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی قانون سازکمیٹی نے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کیلئے مسودے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایاکہ فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور ویڈیو لنک پر عدالت میں حاضری کی سہولت دستیاب ہوگی، عدالتوں کا قیام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گا۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج کی تقرری متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کریں گے، فاسٹ ٹریک کورٹس مقدمات کا فیصلہ 120 دنوں میں کرنے کی پابند ہوں گی، بطورپائلٹ پراجیکٹ پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ اسلام آباد میں قائم ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عملدرآمد شروع کریں گے، اسلام آباد میں اوورسیزپاکستانیوں کی جائیدادوں پرقبضے کی 1600 شکایات موجود ہیں۔

مزید خبریں :