زرافے جتنا لمبا سانپ امریکی ریاست فلوریڈا میں پکڑا گیا

یہ وہ سانپ ہے / فوٹو بشکریہ جیک ویلری
یہ وہ سانپ ہے / فوٹو بشکریہ جیک ویلری

امریکا میں ایک ایسے برمی پائیتھون سانپ کو پکڑا گیا ہے جس کی لمبائی ایک بالغ نر زرافے جتنی ہے۔

19 فٹ بڑے اس برمی پائیتھون کو ساؤتھ فلوریڈا کے Big Cypress National Preserve میں پکڑا گیا۔

ایک طالبعلم جیک ویلری نے اس سانپ کو پکڑا جو کہ اس نسل کا اب تک پکڑا گیا سب سے بڑا سانپ ہے۔

جیک ویلری نے بتایا کہ 'میں جانتا تھا کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں مگر یہ علم نہیں تھا کہ واقعی ایسا ہو جائے گا، گزشتہ سال میں نے اپنے کزن کے ساتھ لگ بھگ 18 فٹ بڑا سانپ پکڑا تھا'۔

ابھی جو برمی پائیتھون پکڑا گیا ہے، اس کا جائزہ Big Cypress National Preserve کے حکام لے رہے ہیں۔

اس زرافے کی لمبائی ایک نر زرافے جتنی ہے / فوٹو بشکریہ Conservancy of Southwest Florida
اس زرافے کی لمبائی ایک نر زرافے جتنی ہے / فوٹو بشکریہ Conservancy of Southwest Florida

حکام کے مطابق اس سانپ کی لمبائی 19 فٹ جبکہ وزن لگ بھگ 57 کلوگرام ہے۔

جیک ویلری نے کئی راتوں کی محنت کے بعد اسے پکڑا تھا۔

اس سے پہلے سب سے بڑے برمی پائیتھون کا ریکارڈ 2020 میں فلوریڈا کے علاقے Everglades میں بنا تھا جب 18 فٹ 9 انچ بڑا سانپ پکڑا گیا تھا۔

مزید خبریں :