ویڈیو: شیف کی مہارت، چاکلیٹ سے ایفل ٹاور بنا ڈالا

دنیا بھر میں چاکلیٹ شوق سے کھائی جاتی ہے اس لیے چاکلیٹ کی مدد سے منفرد طرح کی میٹھی ڈیشز اور بیکری آئٹمز بنائے جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے چاکلیٹ کا ایفل ٹاور دیکھا ہے؟

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر پیسٹری شیف نے یہ کارنامہ انجام دیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے چاکلیٹ کی مدد سے ایفل ٹاور بنا ڈالا۔

شیف کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ فیز بک پر یہ ویڈیو شیئرکی گئی ہے جس میں انہیں ایفل ٹاور بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیف نے بہت باریکی سےاصل ایفل ٹاور کی نقل کرنے کی کوشش کی ہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

شیف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ چاکلیٹ کی مدد سے ان کا ایفل ٹاور بنانے کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

شیف کی اس  مہارت پر ان کو پسند کرنے والے انہیں سراہ رہے ہیں۔