پاکستان
02 جنوری ، 2013

کوئی بھی آکر دھمکی آمیز لہجے میں نظام بدلنے کی بات کرنے لگتا ہے،منور حسن

کوئی بھی آکر دھمکی آمیز لہجے میں نظام بدلنے کی بات کرنے لگتا ہے،منور حسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہاہے کہ بعض قوتیں بیرونی اشاروں پر غیر یقینی حالات پیدا کر کے جمہوریت کی بساط لپیٹ دیناچاہتی ہیں ، موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے عبوری حکومت اور انتخابات کا جلد اعلان ضروری ہے۔ منصورہ لاہورمیں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہاکہ ملک ایک بار جمہوریت کی پٹڑی سے اتر گیا تو حالات مزید سنگین ہو جائیں گے،محب وطن جماعتوں کو ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بناناچاہیے۔انکاکہناتھا کہ کوئی بھی شخص اچانک غیر ملکی ایجنڈے کے ساتھ نمودار ہوتاہے اور دھمکی آمیز لہجے میں نظام کوبدلنے کی بات کرتاہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ بیرونی طاقتوں کی شہہ پر یہاں خطرناک کھیل کھیلا جانے والاہے۔

مزید خبریں :