02 جنوری ، 2013
کراچی…وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی آڑ میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والے ملک کی تقدیر کے فیصلے نہیں کر سکتے۔اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ علامہ طاہر القادری نے 23 دسمبر کے خطاب کے بعد کئی بار اپنا موقف تبدیل کیا،علامہ خود نہیں جانتے کہ وہ کس مسئلے پر لانگ مارچ یا دھرنا دینا چاہتے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سازشوں کو ناکام بنا دے گی، عوام آئندہ انتخابات کی تیاری کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔