Time 20 جولائی ، 2023
کاروبار

ترکیہ نے شرح سود میں مزید اضافہ کرکے اسے ساڑھے17 فیصد کردیا

ماہرین معیشت کی جانب سے آنے والے دنوں میں شرح سود میں 250 سے 500 پوائنٹس کے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے— فوٹو: فائل
ماہرین معیشت کی جانب سے آنے والے دنوں میں شرح سود میں 250 سے 500 پوائنٹس کے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے— فوٹو: فائل

ترکیہ کی مرکزی بینک کی جانب سے  250 پوائنٹس اضافے کے بعد شرح سود ساڑھے 17 فیصد کر دی گئی،  ایک ہفتے کے دوران شرح سود گزشتہ 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مہنگائی اور قیمتوں میں عدم استحکام کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

رواں برس جون میں گزشتہ 27 مہینوں میں پہلی مرتبہ پالیسی ریٹ میں 650 پوائنٹ اضافے کے بعد شرح سود میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ستمبر 2021 میں یہ 18 فیصد تھی جسے اگلے ہی مہینے 16 فیصد کردیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے  ایک معاشی سروے میں  ماہرین معیشت کی جانب سے آنے والے دنوں میں شرح سود میں 250 سے 500 پوائنٹس کے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :