پاکستان

قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے ن لیگ کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

موجودہ قومی اسمبلی کی تحلیل، نگران سیٹ اپ  اور  عام انتخابات پر مشاورت کے لیے وزیراعظم  شہباز  شریف نے مسلم لیگ ن کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنا دی۔

 کمیٹی میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اور سعد رفیق شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی پیپلزپارٹی، جمعیت علما اسلام، متحدہ قومی موومنٹ اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ مذاکراتی کمیٹی براہ راست مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رابطے میں  رہےگی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی کمیٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پربات کر رہی ہے، موجودہ قومی اسمبلی کب تحلیل کی جائے، معاملہ زیر غور ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ  وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو  بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینےکی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :