اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ انتقال کرگئیں

56 سالہ گلوکارہ نے 2018 میں اسلام قبول کیا تھا اور ان کا مشہور گانا Nothing Compares 2 U ہے جس نے عالمی شہرت حاصل کی/ فوٹو ریڈفرنس
56 سالہ گلوکارہ نے 2018 میں اسلام قبول کیا تھا اور ان کا مشہور گانا Nothing Compares 2 U ہے جس نے عالمی شہرت حاصل کی/ فوٹو ریڈفرنس

اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

سینیڈ او کونر ایک موسیقار، سیاستدان اور ایک گلوکارہ تھیں جن کی موت گزشتہ روز لندن میں اپنے گھر  میں ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ گلوکارہ نے 2018 میں اسلام قبول کیا تھا اور پولیس کی جانب سے بتایا جارہا ہےکہ وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں تاہم ان کی موت کو مشکوک نہیں سمجھا جا رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی موت کے بعد سے ان کے مداحوں کو نہ صرف گلوکارہ کی موت کا دکھ ہے بلکہ خراج تحسین پیش کرتے وقت گلوکارہ کی مذہبی شناخت کو اجاگر نہ کرنے پر بھی مداحوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آنجہانی گلوکارہ سینیڈ او کونر کا مشہور گانا Nothing Compares 2 U تھا جس نے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :