پاکستان
04 جنوری ، 2013

برمنگھم : ملالہ یوسف زئی کو کوئن الزبتھ اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا

برمنگھم : ملالہ یوسف زئی کو کوئن الزبتھ اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا

برمنگھم …ملالہ یوسف زئی کو برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق ملالہ یوسف زئی کا باقی علاج گھر پر ہوگا جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں جنوری کے آخر یا فروری میں سرجری کیلئے دوبارہ اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔ ملالہ یوسف زئی 9 اکتوبر2012 ء کو سوات کے علاقے مینگورہ میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں، حملے میں ان کی 2 ساتھی طالبات بھی زخمی ہوئی تھیں، حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔ ملالہ یوسف زئی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ وین میں اسکول سے گھر واپس آرہی تھیں۔ ملالہ کو ابتدائی طبی امداد کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں دی گئی، بعد ازاں انہیں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ سینئر ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے انہیں مزید علاج کی غرض سے کوئن الزبتھ اسپتال برمنگھم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ ایڈوانس طبی امداد کے بعد 19 اکتوبر کو کوما سے باہر آگئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملالہ کا باقی علاج گھر پر ہوگا جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ سرجری کیلئے دوبارہ اسپتال داخل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی حالت اب کافی بہتر ہے اور وہ چل پھر رہی ہیں۔

مزید خبریں :