مہنگائی کے سبب 63 فیصد پاکستانی اس سال سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہے: سروے

31فیصد پاکستانیوں نے مکمل گائے کی بجائےاجتماعی قربانی میں حصہ لینے کو ہی غنیمت جانا: سروے__فوٹو: فائل
31فیصد پاکستانیوں نے مکمل گائے کی بجائےاجتماعی قربانی میں حصہ لینے کو ہی غنیمت جانا: سروے__فوٹو: فائل

مہنگائی کے سبب 63 فیصد پاکستانی اس سال سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہے۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 76 فیصد شہریوں نے عید الاضحیٰ پر کوئی نیا کپڑانہیں خریدا۔

سروے کے مطابق 87 فیصد نے جانور کی قیمت بہت زیادہ مہنگی ہونے کی شکایت کی جب کہ سروے میں 31 فیصد پاکستانیوں نے مکمل گائے کی بجائے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کو ہی غنیمت جانا۔

سروے کے مطابق 79 فیصد نے شکوہ کیا کہ تمام کوششوں کے باوجود اس سال عید قرباں پر اخراجات میں اضافہ ہوا۔

مزید خبریں :