Time 08 اگست ، 2023
کھیل

دورہ آسٹریلیا کے پہلے ون ڈے میں پاکستان شاہینز نے پاپوا نیوگنی کو 224 رنز سے ہرادیا

پاکستان شاہینز بدھ کو آسٹریلیا کے دورے کا دوسرا اور آخری ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری اسٹرائیک کے خلاف کھیلیں گے__فوٹو: سوشل میڈیا
پاکستان شاہینز بدھ کو آسٹریلیا کے دورے کا دوسرا اور آخری ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری اسٹرائیک کے خلاف کھیلیں گے__فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان شاہینز نے دورۂ آسٹریلیا میں اپنے پہلے ون ڈے میچ میں پاپوا نیوگنی کو 224 رنز سے شکست دے دی۔ 

اذان اویس اور عرفات منہاس کی نصف سنچریاں اسکور کیں ،فیصل اکرم کی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 323 رنز بنائے، پاکستان شاہینز کے اوپنرز اذان اویس اذان اویس نے 72 رنز کی اننگز کھیلی،عرفات منہاس نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم 22 اوورز میں صرف 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم نے سترہ رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں،احمد خان نے تین اور عامر حسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

پاکستان شاہینز بدھ کو آسٹریلیا کے دورے کا دوسرا اور آخری ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری اسٹرائیک کے خلاف کھیلیں گے۔

مزید خبریں :