05 جنوری ، 2013
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سردی کی شدت برقرارہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران صوبے بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکار ڈ کئے گئے ۔کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی 9،دالبندین منفی 6،قلات منفی9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں منفی3,نوکنڈی میں منفی1.3جبکہ پنجگور میں منفی0.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔