05 جنوری ، 2013
خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔سیکیو رٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرودکے علاقے غنڈی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 16مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب تحصیل باڑا کے علاقے ملک دین خیل میں باررودی مواد کا دھماکا ہوا۔ جس سے مسجد اور گھر کو نقصان پہنچا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھر لوئر کرم کے علاقے صدہ میں سڑک کنارے نصب بارودی پھٹ گیا۔ جس سے 5راہ گیر زخمی ہوگئے۔