پاکستان
05 جنوری ، 2013

پنجگور : نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ، بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی

پنجگور : نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ، بیٹا جاں بحق، بیٹی زخمی

پنجگور … بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا سب انجینئر محمد یوسف اپنے بیٹے محبوب اور بیٹی کے ساتھ گھر سے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ قریب کھڑی 15سالہ بیٹی بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور لاشوں کو اسپتال پہنچا دیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

مزید خبریں :