05 جنوری ، 2013
ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا جس سے 2افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تونسہ کے محلہ شیخاں والا میں نامعلوم افراد نے ریاض نامی شخص کے گھر پر دستی بم پھینک دیا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گھر کے 2 کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے گھر میں موجود 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال تونسہ منتقل کردیاگیا۔