پاکستان
05 جنوری ، 2013

گوجرانوالہ: گرفتار 7 ینگ ڈاکٹرز کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

گوجرانوالہ: گرفتار 7 ینگ ڈاکٹرز کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ کی عدالت نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال کے ایم ایس پر تشدد کے الزام میں گرفتار 7 ینگ ڈاکٹرز کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف بلال سمیت 7 ڈاکٹرز کو پولیس نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج پھر جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ گرفتار ڈاکٹرز سے ڈنڈے اور اسلحہ برآمد کرانا ہے اس لئے ملزمان کا مزید 2 دن کا ریمانڈ دیا جائے جبکہ ینگ ڈاکٹرز کا موٴقف تھا کہ ان کے پاس ڈنڈے نہیں تھے اور نہ ہی اسلحہ تھا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جس طرح ینگ ڈاکٹرز نے سینئر ڈاکٹرز کی حالت کی وہ سب نے دیکھی ہے، میڈیا کے 18 افراد زخمی ہوئے اور ان کے کیمرے بھی توڑ دیئے گئے اس لئے مزید تفتیش کیلئے پولیس کو جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ جس پر جوڈیشل مجسٹر یٹ محمد آصف نے ینگ ڈاکٹرز کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 2 دن کے اندر تفتیش مکمل کرکے فوٹیج عدالت میں پیش کی جائے۔

مزید خبریں :