پاکستان
05 جنوری ، 2013

ق لیگ والے کرائے کی سائیکلیں ہیں، خواجہ آصف

ق لیگ والے کرائے کی سائیکلیں ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ … مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ق لیگ والے تو کرائے کی سائیکلیں ہیں، جس حکومت کو ضرورت ہوتی ہو وہ کرائے پر حاصل کر لیتا ہے۔ سیالکوٹ میں نجی کالج کی تقریب کے دوران خواجہ آصف نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہر لانگ مارچ کی حمایت نہ صرف ق لیگ نے کی ہے بلکہ الطاف حسین نے بھی کی ہے مشرف کیساتھ ان لوگوں نے 8 سال گزارے ہیں، بشمول طاہر القادری یہ مفاد پرست لوگ ہیں، یہ غیر ملکی لوگ پاکستان کے وفادار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری اور الطاف حسین نے جو ڈبل سواری شروع کی ہے یہ کیا ڈرامہ ہے، یہ عوام سے ان کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلے حکومتوں میں رہتے ہیں اور جب الیکشن قریب آتے ہیں تو عوام سے مایوس ہونے کے بعد نئے نئے حربے استعمال کرتے ہیں۔

مزید خبریں :