05 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کے 2 کارکنوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیوکراچی کے علاقے سیکٹر فائیو جے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، مقتولین کی شناخت عبدالرزاق اور محمد علی کے نام سے ہوئی ہے، مقتولین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ترجمان سنی تحریک کے مطابق نیوکراچی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد سنی تحریک کے کارکن تھے۔ بنارس کے علاقے ولیکا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز بلدیہ کے علاقے میں تین ٹکڑوں میں ملنے والی لاش کا سر آج مل گیا ہے تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔