Time 22 اگست ، 2023
پاکستان

بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچ گیا، ویڈیو سامنے آگئی

خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں پیش آئے چیئرلفٹ کے واقعے پر  پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے لیے پہنچ گیا۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی جائے وقوعہ پر پہنچنے کی تصدیق  تحصیل چیئرمین الائی غلام اللہ نے کی، انہوں نے بتایا کہ چھ گھنٹے سے بچے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں، والدین پریشان ہیں۔

مولانا غلام اللہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر چیئرلفٹ کے قریب کچھ اونچائی پر موجود ہے۔

عینی شاہد نورالہادی نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ایک ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے ، ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ کے قریب آرہا ہے۔

نورالہادی کے مطابق پہلے ایک بچہ بے ہوش تھا لیکن اب دو بچے بے ہوش ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا اس سے قبل چھوٹے موٹے واقعات پیش آئے، اس قسم کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

واضح رہے کہ بٹگرام کی تحصیل الائی میں پہاڑوں کے درمیان چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

گہری کھائی پار کرنے والی چیئر لفٹ رسی ٹوٹنے سے صبح 7 بجے سے پھنسی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :