22 اگست ، 2023
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔
7 جولائی کو سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی نے سپریم کورٹ کی جج کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد جسٹس محمد ابراہیم خان کو پشاور ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔