06 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملے کے خلاف اہل سنت والجماعت کے تحت احتجاجی مظاہرہ اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔ ایم اے جناح روڈ پر مزار قائد کے سامنے اہل سنت والجماعت کے رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اہل سنت والجماعت کے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور رہنماوٴں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پر عمل نہیں ہوا تو جمعہ کے روز اہل سنت والجماعت کا لانگ مارچ اسلام آباد سے پہلے کراچی میں ہی گورنر ہاوٴس اور سی ایم ہاوٴس پر دھرنا دے گا۔