پاکستان
06 جنوری ، 2013

پاک افغان سرحد طورخم پر آمد ورفت پرپابندی برقرار

پاک افغان سرحد طورخم پر آمد ورفت پرپابندی برقرار

پشاور…پاک افغان سرحد طورخم پر بغیر سفری دستاویزات کے آمد ورفت پر آج پانچویں روز بھی پابندی برقرار رہی۔پاک افغان سرحد طورخم پرافغانستان کو غیر قانونی آمد ورفت پر آج پانچویں روز بھی پابندی برقرار رہی۔ سیکورٹی حکام نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران افغانستان میں پاکستانی مزدوروں پر افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کئی بار وحشیانہ تشدد کے رد عمل میں یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سرحد کے دونوں جانب ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق یومیہ اوسطا تیس ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات کے طورخم سرحد کو آمد ورفت کیلئے استعمال کرتا ہے۔

مزید خبریں :