ویڈیو: کراچی میں دوسری منزل سے گرنے والا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ

کراچی کے علاقے بفر زون میں دوسری منزل سے گرنے والا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

گزشتہ روز کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچے کو گیلری سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری منزل پر موجود گیلری سے گرنے کے بعد خوش قسمتی سے انٹرنیٹ کی تار پر اٹک کر براہ راست زمین پر گرنے سے بچ جاتا ہے۔

واقعے کے بعد بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے میں بچے کو معمولی چوٹیں آئیں۔

مزید خبریں :