دنیا
Time 25 اگست ، 2023

اسکول ہاسٹل میں کھانا کھانے سے 30 بچوں کی طبیعت خراب

محکمہ صحت نے ٹیسٹ کیلئے ہاسٹل کے کھانے اور پانی کے نمونے بھی حاصل کرلیے ہیں: ہیلتھ ٹیم/ فوٹو بشکریہ نیوز ڈرم
محکمہ صحت نے ٹیسٹ کیلئے ہاسٹل کے کھانے اور پانی کے نمونے بھی حاصل کرلیے ہیں: ہیلتھ ٹیم/ فوٹو بشکریہ نیوز ڈرم

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے ا یک اسکول میں فوڈ پوائزنگ کی شکایت پر  30 طالبعلم اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یرالی آشرم اسکول کے ہاسٹل میں رہائش پزیر طالب علموں نے کھانا کھایا جس کے بعد انہوں نے الٹی، پیٹ درد اور بخار کی شکایت کی، ضلعی محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے اسکول کے ہاسٹل میں مقیم 325 طلبہ کا معائنہ کیا جن میں سے 30 کی حالت غیر ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے طالبعلم بیمار ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی اور بتایا گیا کہ تمام طالبعلموں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

 انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے ٹیسٹ کیلئے ہاسٹل سے کھانے اور پانی کے نمونے بھی حاصل کر لیے ہیں۔

مزید خبریں :