Time 29 اگست ، 2023
پاکستان

انتخابات کے تمام مراحل آئین وقانون کی روشنی میں مکمل کیے جائینگے: چیف الیکشن کمشنر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار  ادارہ ہے، الیکشن کے تمام مراحل آئین و قانون کی روشنی میں مکمل کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق آج 2 اجلاس ہوئے، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور  انتخابات کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی بلوچستان اور  صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے بھی الیکشن کمیشن کو  بریفنگ دی، آئی جی بلوچستان  نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر  بریفنگ  دی، چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا تھا کہ  سیلاب متاثرہ  مجوزہ  پولنگ اسٹیشنز  کی  بلڈنگز  کی مرمت یقینی بنا رہے ہیں۔

اعلامیےکے مطابق دونوں اجلاسوں کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےکی، اجلاسوں میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں :