Time 29 اگست ، 2023
پاکستان

غیرجانبداری نہ دکھانے پر الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری کے پی کو ہٹانےکا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا(کے پی) کو  ہٹانےکا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھجوادیا ہے جس میں  چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو  ہٹانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ  چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا غیرجانبداری  اور  مستعدی سے امور  سرانجام نہیں دے  رہے اور  صاف  شفاف  منصفانہ عام  انتخابات  کے لیے  درکار معاونت  نہیں کر  رہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ  چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے لیے غیر جانبدار اور  مستعد افسرکو  تعینات کیا جائے۔

مراسلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی طرف سے بھجوایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے کا عکس
الیکشن کمیشن کے مراسلے کا عکس


مزید خبریں :