پاکستان
07 جنوری ، 2013

طاہرالقادری کی سیکیورٹی کیلیے چیف سیکریٹری کوخط لکھ دیا،رحمان ملک

طاہرالقادری کی سیکیورٹی کیلیے چیف سیکریٹری کوخط لکھ دیا،رحمان ملک

اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری اورآئی جی کولانگ مارچ کی سیکیورٹی کیلیے مقررکردیا ہے،ڈاکٹرطاہرالقادری کے قافلے پرحملوں کے خطرات سے انھیں آگاہ کیا،پیر کی شام ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سخت سیکیورٹی کیلیے پنجاب کے چیف سیکریٹری کوخط لکھ دیا،ڈرانیکی بات نہیں،طاہرالقادری کوہربات سے آگاہ کرناچاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے اسلام آبادمیں جہاں بیٹھنے کاکہاہے وہ نہیں بتاسکتا،دشمن کچھ بھی کرسکتاہے،ان سے سیکیورٹی امورپربات کی ہے، وہ جمہوریت کوڈی ریل کرنانہیں چاہتے،ڈاکٹرطاہرالقادری الیکشن میں تاخیرنہیں چاہتے،وزیرداخلہ نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری ماورائے ا ٓئین کچھ نہیں چاہتے، میں ان سے ملنے اسلیے نہیں آیاتھاکہ لانگ مارچ ملتوی کرنیکاکہوں۔

مزید خبریں :