07 جنوری ، 2013
دبئی…شاہ زیب قتل کیس میں مطلوب شاہ رخ جتوئی کو دبئی سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں،ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کوحراست میں لینے کیلئے دبئی کے علاقے میں چھاپاماراگیا ۔شاہ رخ کوپاکستان لانے کیلئے دبئی میں قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے شاہ رخ جتوئی کوحراست میں لیے جانے کی تصدیق نہیں کی ۔