02 ستمبر ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے صداقت عباسی کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ مری سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صداقت عباسی کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔
عمر ایوب نے کہا ہے کہ گرفتاریوں اور پریس کانفرنسوں کا سلسلہ اب رکنا چاہیے۔
واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔