پاکستان
24 فروری ، 2012

سانگھڑ : جھگیوں میں آتشزدگی ،دو کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

سانگھڑ … سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں بھیل برادری کی جھگیوں میں لگنے والی آگ سے دو کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شاہ پور چاکر کے گوٹھ ھاشم خاصخیلی میں بھیل برادری کی جھگیوں میں چولہے کی چنگاری سے اچانک آگ بھڑک اٹھی،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے چار جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جھگیوں میں افراتفری مچ گئی اور سب اپنی جانیں بچانے کے لیے دوڑتے قریبی میدان پہنچے،اس دوران جھگیوں میں سوئے ہوئے دو بچے آگ کی نذر ہوگئے،اہل علاقہ کے مطابق حادثے میں چار ماہ کا راموں اور 6 سالہ کامل جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے،آخری اطلاع تک متاثرین کے پرسان حال کے لیے انتظامی عملدار یا علاقے سے منتخب کوئی نمائندہ نہیں پہنچا۔

مزید خبریں :