بھوکے تیندوے کے ٹہلتے گھومتے، گاؤں میں آنے پر بھارتی صحافی کا دلچسپ تبصرہ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں، بھوکا تیندوا ٹہلتا گھومتا، گاؤں میں آگیا، گاؤں میں تیندوے کے گرد لگا ہجوم اسے تنگ کرتا رہا۔

سوئیڈن کی یونیورسٹی کے پروفیسر اور اماراتی اخبار گلف نیوز کے کالم نویس، بھارتی صحافی اشوک سوائن نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تیندوا کھانے کی تلاش میں گاؤں آیا تھا جو شراب پی کر مدہوش ہوگیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ تیندوا بھی بھارتی ووٹرز کی طرح ہے، جو ترقی کی تلاش میں تھے لیکن مودی نے انہیں اسلامو فوبیا کا نشہ کروا دیا۔

مزید خبریں :