Time 07 ستمبر ، 2023
پاکستان

گورنر کے پی کی طبیعت خراب، اسپتال کے سی سی یو وارڈ منتقل

نتھیاگلی میں گورنر حاجی غلام علی کی طبعیت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا: ترجمان.
 نتھیاگلی میں گورنر حاجی غلام علی کی طبعیت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا: ترجمان.

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان گورنر کے پی کے مطابق نتھیاگلی میں گورنر حاجی غلام علی کی طبعیت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کا بتانا ہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی کا بلڈ پریشر ہائی ہوا تھا، گورنر خیبرپختونخوا اسپتال میں صحتیاب ہو رہے ہیں۔

ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید سرور ملک کا کہنا ہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی کی حالت اطمینان بخش ہے، احتیاطاً کریٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) میں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :