پاکستان
24 فروری ، 2012

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا

اسلام آباد … بالائی علاقوں میں تو برف باری کا سلسلہ اب تھم چکا ہے،تاہم استور میں مسلسل برف باری کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر اور رابطہ سڑکیں بند ہونے سے بیشتر علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت برقرار ہے۔آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں چار روز سے جاری برف باری کا سلسلہ اب تھم گیا ہے،جبکہ اٹھ مقام سمیت وادی نیلم کے زیریں علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہے،استور میں مسلسل کئی روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں جبکہ رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت برقرار ہے،اسکردو اور غذر کے بالائی علاقوں میں بھی ہلکی برف باری سے شدید سردی ہے،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں موسم خوشگوارہے،مالم جبہ، لواری ٹاپ اور میادم میں برف باری کا سلسلہ تھم چکا تاہم کالام میں وقفے وقفے سے ہلکی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت برقرار ہے،لوئر دیر میں بھی 6 روز جاری رہنے والی برف باری کا سلسلہ رک جانے کے بعد اب معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔شمالی وزیرستان میں سرد طوفانی ہواؤں کے باعث سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے۔ کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں یخ بستہ ہواوٴں کے باعث سردی کی شدت جاری ہے۔

مزید خبریں :