24 فروری ، 2012
پشاور … پشاور کے تھانہ سی ڈویژن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس میں تھانیدار سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔جائے وقوعہ پر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس دس دہشت گردوں نے تھانے پر حملہ کیا ہے ۔تھانے میں موجود پولیس اہلکار محصور ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے اور پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے ۔