پاکستان
09 جنوری ، 2013

لانگ مارچ کے دوران دہشتگردحملے کی اطلاعات ملی ہیں،وزارت داخلہ

 لانگ مارچ کے دوران دہشتگردحملے کی اطلاعات ملی ہیں،وزارت داخلہ

اسلام آباد…وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران دہشتگردحملے کی اطلاعات ملی ہیں،اور حکیم اللہ محسودکے قریبی ساتھی کی گاڑی مانگنے سے متعلق کال پکڑی گئی،منگل کی رات گئے جاری ہونے والے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کال کرنیوالے نے میرانشاہ کاپی ٹی سی ایل نمبراستعمال کیا،مزید کہا گیا کہ حملہ نہ کرنے سے متعلق کالعدم تحریک طالبان کابیان ڈاکٹر طاہرالقادری کوگمراہ کرنیکی کوشش ہے،حکومت کالعدم تحریک طالبان کے جعلی نمائندوں پریقین نہیں رکھتی، اور لانگ مارچ کے شرکاکے حفاظتی اقدامات جاری رکھے گی۔

مزید خبریں :