میکسیکو: خلائی مخلوقات پر تحقیق کا ماہر اجنبی مخلوق کی دو لاشوں کی باقیات لے آیا

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

میکسیکو کی کانگریس میں خلائی مخلوقات پر تحقیق کرنے والا ایک ماہر دو مبینہ غیر زمینی لاشوں کی باقیات سامنے لے آیا۔

 کانگریس میں  مبینہ اجنبی مخلوق یا ایلینز کے وجود سے متعلق سماعت میں اجنبی لاشوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے یو ایف او لوجسٹ جیمی ماسن نے اراکین کو بتایا کہ یہ نمونے کسی زمینی حیات کے ارتقائی عمل کا حصہ نہیں ہیں، ان کے ڈی این اے کا ایک تہائی اب تک ہمارے لیے نامعلوم ہے۔

جیمی ماسن نے یو ایف اوز اور نامعلوم غیر معمولی مظاہر کی کئی اور ویڈیوز بھی کانگریس اراکین کو دکھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ باقیات جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے علاقے کوسکو سے دریافت ہوئی ہیں۔

جیمی ماسن اس سے پہلے بھی کچھ دعوے کر چکے ہیں جو ثابت نہیں ہوئے تھے، وہ 2017 میں بھی پیرو میں پائی جانے والی پانچ لاشوں کو اجنبی مخلوق کی لاشیں قرار دے چکے تھے تاہم بعد میں وہ انسانی بچوں کی لاشوں کی باقیات ثابت ہوئیں۔

مزید خبریں :